Kuwait & Beijing sign MoU on sustainable e-commerce

Kuwait & Beijing sign MoU on sustainable e-commerce

BEIJING, July 9, (KUNA): Kuwait and China signed a Memorandum of Understanding (MoU) on...

No direct role of armed forces in conduct of elections: DG ISPR

No direct role of armed forces in conduct of elections: DG ISPR

The armed forces will only support the electoral process and have "no direct role in conduct...

Bus hostess murdered in Faisalabad for rejecting marriage proposal, suspected killer remanded for four days

Bus hostess murdered in Faisalabad for rejecting marriage proposal, suspected killer remanded for four days

A man who allegedly shot and killed a woman in Faisalabad on June 9 for refusing a marriage...

Nomination papers of Farooq Sattar, Pervez Musharraf rejected

Nomination papers of Farooq Sattar, Pervez Musharraf rejected

The nomination papers of Muttahida Qaumi Movement-Pakistan's (MQM-P) Dr Farooq Sattar as well as...

‘Ration’ food leaving Kuwait seized

‘Ration’ food leaving Kuwait seized

KUWAIT CITY, June 18: Customs officers at the Salmi border post recently foiled the attempt of...

Legal loopholes draw youths to drugs sold in coops, malls

Legal loopholes draw youths to drugs sold in coops, malls

KUWAIT CITY, June 18: About 20 psychotropic substances which are being promoted by drugs dealers...

966 illegal ads removed – Shops inspected

966 illegal ads removed – Shops inspected

KUWAIT CITY, June 18: The Public Relations Department of Kuwait Municipality announced the...

Kuwait urged to cancel the kafeel system

Kuwait urged to cancel the kafeel system

KUWAIT: The Kuwait Society for Human Rights (KSHR) called on the state to cancel the sponsorship...

Family, friends mourn Pakistani exchange student killed in Santa Fe school shooting

Family, friends mourn Pakistani exchange student killed in Santa Fe school shooting

Sabika Sheikh, a 17-year-old Pakistani scholar participating in the Kennedy-Lugar Youth...

Private Sector Labor Law can be ‘amended’

Private Sector Labor Law can be ‘amended’

KUWAIT CITY, May 15: Private Sector Labor Law No. 6/2010 has not been amended and it has no item...

  • Kuwait & Beijing sign MoU on sustainable e-commerce

    Kuwait & Beijing sign MoU on sustainable e-commerce

    Tuesday, 10 July 2018 19:08
  • No direct role of armed forces in conduct of elections: DG ISPR

    No direct role of armed forces in conduct of elections: DG ISPR

    Tuesday, 10 July 2018 19:03
  • Bus hostess murdered in Faisalabad for rejecting marriage proposal, suspected killer remanded for four days

    Bus hostess murdered in Faisalabad for rejecting marriage proposal, suspected killer remanded for...

    Tuesday, 19 June 2018 14:23
  • Nomination papers of Farooq Sattar, Pervez Musharraf rejected

    Nomination papers of Farooq Sattar, Pervez Musharraf rejected

    Tuesday, 19 June 2018 14:18
  • ‘Ration’ food leaving Kuwait seized

    ‘Ration’ food leaving Kuwait seized

    Tuesday, 19 June 2018 14:04
  • Legal loopholes draw youths to drugs sold in coops, malls

    Legal loopholes draw youths to drugs sold in coops, malls

    Tuesday, 19 June 2018 13:24
  • 966 illegal ads removed – Shops inspected

    966 illegal ads removed – Shops inspected

    Tuesday, 19 June 2018 12:44
  • Kuwait urged to cancel the kafeel system

    Kuwait urged to cancel the kafeel system

    Wednesday, 23 May 2018 09:33
  • Family, friends mourn Pakistani exchange student killed in Santa Fe school shooting

    Family, friends mourn Pakistani exchange student killed in Santa Fe school shooting

    Sunday, 20 May 2018 10:27
  • Private Sector Labor Law can be ‘amended’

    Private Sector Labor Law can be ‘amended’

    Wednesday, 16 May 2018 08:44
Breezy

36°C

Kuwait

Breezy

Humidity: 26%

Wind: 46.67 km/h

  • 21 Jul 2018

    Breezy 41°C 33°C

  • 22 Jul 2018

    Breezy 40°C 32°C

Community News

  المشارکہ فی جائیزہ الکویت الدولیہ لحفظ القران الکریم میں شرکت کیلئے (13سالہ بچہ (حافظ حذیفہ اورانکے والد محترم پاکستان سے کویت پہنچ گئے، کویت پہنچے پر حافظ محمدشبیر ڈائریکٹر پاکستان بزنس سنٹر ...
Category: Community News 2018-04-09 08:17:23
گذشتہ دنوں ملٹی نیشنل سرمایہ کاری کمپنیوں کے نمائندے صلاح ابوالزید اورسالم الکندری کی سفارت خانہ پاکستان میں عزت مآب سفیر پاکستان غلام دستگیر سے ملاقات ۔ اس سرمایہ کاری میٹنگ کا اہتمام پاکستان بزنس ...
Category: Community News 2018-03-13 06:41:09

Kuwait News

BEIJING, July 9, (KUNA): Kuwait and China signed a Memorandum of Understanding (MoU) on e-commerce on the sideline of His Highness the Amir Sheikh Sabah Al-Ahmad Al-Jaber Al-Sabah’s state visit ...
Category: Kuwait News 2018-07-10 16:08:19
KUWAIT CITY, June 18: Customs officers at the Salmi border post recently foiled the attempt of an expatriate to smuggle out of the country subsidized foodstuff, reports Al-Anba daily. The daily added ...
Category: Kuwait News 2018-06-19 11:04:46
KUWAIT CITY, June 18: About 20 psychotropic substances which are being promoted by drugs dealers and sold over the counter in cooperative societies commercial centers are being abused by youth taking ...
Category: Kuwait News 2018-06-19 10:24:44

Pakistan News

The armed forces will only support the electoral process and have "no direct role in conduct of elections," Maj Gen Asif Ghafoor said in a press conference on Tuesday in which he also invited people ...
Category: Pakistan News 2018-07-10 16:03:26
A man who allegedly shot and killed a woman in Faisalabad on June 9 for refusing a marriage proposal was remanded into police custody for four days. Bus hostess Mahwish Arshad was shot and killed ...
Category: Pakistan News 2018-06-19 11:23:16
The nomination papers of Muttahida Qaumi Movement-Pakistan's (MQM-P) Dr Farooq Sattar as well as All Pakistan Muslim League (APML) chief Pervez Musharraf were rejected on Tuesday by returning ...
Category: Pakistan News 2018-06-19 11:18:16

International News

A forensic officer (R) and a French policeman (L) stand next to a numbered reference index pad and a camera on a tripod on Saint Augustin street in paris after one person was killed and several ...
Category: International News 2018-05-13 12:45:51
PESHAWAR, Pakistan (AP) – Officials in Pakistan say violent rainstorms in the northwest have caused at least 15 deaths and injured dozens. Latif Khan, a senior disaster management official, says ...
Category: International News 2018-05-13 12:44:08
UNITED NATIONS, US, May 5, (AFP): The United States failed Friday to win United Nations Security Council backing for a statement rejecting as “unacceptable” remarks by Palestinian President Mahmud ...
Category: International News 2018-05-07 05:12:12

Embassy News

کویت(محمدعمر) عیدالفطر کے پہلے روز جمعہ 15 جون کو عزت مآب سفیر پاکستان غلام دستگیر نے اپنی رہائش گاہ پاکستان ہاوس واقع مشرف میں عید ملن تقریب کا اہتمام کیا،جس میں دوست ممالک کے سفیروں،سفارتکاروں اور ...
Category: Embassy News 2018-06-19 15:09:55
"An exhibition titled "Twilling Tweeds" has been organized by Sheikh Abdullah Al Salem Cultural Centre, Kuwait 11-14 May, 2018. Twilling Tweeds is a cross cultural initiative set up by textile ...
Category: Embassy News 2018-05-23 07:00:34
(2018-03-29) The National Day Reception was hosted by the Mission on 29 March, 2018 at Crowne Plaza Hotel, Kuwait. A large number of diplomats as well as Pakistani community attended the reception. ...
Category: Embassy News 2018-04-09 11:12:31

صفدر ھمدانی لندن: چھ ستمبر 1965پاکستان کی ملی اور عسکری تاریخ کا وہ اہم اور یادگار دن ہے جب پاکستانی فوج اور عوام نے شانہ بشانہ وطن عزیز کے دفاع کی جنگ کامیابی سے لڑی۔

 اب اگر چہ گزشتہ ایک عشرے سے اس ضمن میں ہونے والی تحقیق اور منظر عام پر انے والے دیگر شواہد کی روشنی میں اس جنگ کا ایک مختلف پہلو اور ایک الگ رخ بھی پیش کیا جاتا ہے لیکن اسکے باوجود سچ یہی ہے کہ سیاسی اور فوجی اعلیٰ ترین سطح پر چاہے حقائق کچھ بھی ہوں اس سے انکار نہیں کہ فوج کے جوانوں نے پاکستان کے عام لوگوں نے  کس طرح ایک آواز اور ہم قدم ہو کر یہ جنگ لڑی اور لاہور کے خواب دیکھنے والے دشمن کو اسکے خوابوں کی تعمیر نہ ملنے دی

 میرے ہی جزبات کی ترجمانی جناب ساجد حیسن ملک نے ان الفاظ میں کی ہے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ستمبر1965ءکی سترہ روزہ جنگ کو پیش آئے اگرچہ اڑتالیس سال کاعرصہ گزر چکا اور اب تو ہم نے 6 ستمبر کو یوم دفاع پاکستان بھی منانا چھوڑ دیا ہے۔ لیکن اسکے باوجود آج بھی  پاکستانیوں کو ستمبر1965ءکے ان سترہ دنوں کا ایک ایک لمحہ یاد ہے۔

 حقیقت یہ ہے کہ ستمبر1965ءکی یہ سترہ روزہ جنگ پاکستان کی بقا اور اسکے وجود کے تحفظ کیجنگ تھی جس میں ہماری مسلح افواج کے ایک ایک فرد نے جس جرات و دلیری، عزم و حوصلے، ایمان و یقین اور ایثار و قربانی کا مظاہرہ کیا اسکی نظیر ہماری قومی تاریخ میں نہیں ملتی ۔ یہ جنگ فی الواقع پوری قوم کے لئے ایک آزمائش تھی ، ایک کڑا امتحان تھاجس میں پوری قوم سرخررو ہوئی اور قوم کے اندر ایسا ولولہ ، ایثار و قربانی کا ایسا جذبہ اور اتحاد و یکجہتی کی ایسی فضا پیدا ہوئی جو نہ پہلے دیکھنے میں آئی تھی اور نہ بعد میں دیکھنے کو ملی۔

 پانچ اور چھ ستمبر1965ءکی رات کو بھارت نے واہگہ سرحد پار کر کے پاکستان پر حملہ کیا تو اسکا خیال تھا کہ وہ لاہور پر قبضہ جمانے میں کامیاب ہوجائے گا۔ بھارتی کمانڈر انچیف جنرل چوہدری نے چھ ستمبر کی شام کو جم خانہ کلب لاہور میں فتح کا جشن منانے کا اعلان کر رکھا تھا لیکن اسے منہ کی کھانی پڑی اور اسکی سپاہ23ستمبر کو جنگ بندی کے اعلان تک بی آر بی نہر کے اس کنارے سے ایک انچ بھی آگے نہ بڑھ سکی۔ جبکہ ہمارے جانباز دلیری، بہادری، جانثاری اور سرفروشی میں اپنی مثال آپ ثابت ہوئے۔

 چھ ستمبر کی صبح گیارہ بجے جب صدر مملکت فیلڈ مارشل محمد ایوب خان نے ریڈیو اور ٹی وی پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو معلوم نہیں کہ اس نے کس قوم کو للکارا ہے دس کروڑ پاکستانیوں کے سینے قرآن کے نور سے منور ہیں تو ان الفاظ میں ایک جادو تھا ، ایک ایسا اثر تھا کہ پوری قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند دشمن کے مقابلے میں متحد ہوگئی اور اس نے ایسی یکجہتی، اتفاق و اتحاد ، عزم و حوصلے اور ایثار و قربانی کا مظاہرہ کیا کہ دشمن کے سارے خواب چکنا چور ہوگئے۔ لاہور کے محاذ پر چھ ستمبر کو رات کے اندھیرے میں اچانک اور چوری چھپے حملے کی وجہ سے دشمن کو کچھ ابتدائی کامیابی ضرور حاصل ہوئی لیکن اسکے بعد سترہ دنوں تک وہ آگے بڑھنے کی کوشش میں سرپٹختا رہا لیکن بی آر بی نہر کے اس کنارے پر متعین جنرل سرفراز کا دسواں ڈویژن اسکے راستے میں سد سکندری بن کر حائل رہا۔

 سیالکوٹ کے محاذ پر دشمن اپنے فرسٹ آرمڈ ڈویژن ”فخر ہند“ کی ٹینک رجمنٹوں کی پوری قوت کے ساتھ اس امید پر حملہ آور ہوا تھا کہ وہ گوجرانوالہ تک ہر چیز کو روندتا ہوا لاہور کے عقب میں جی ٹی روڈ پر جاپہنچے گا لیکن چونڈہ کا میدان اس کے ”فخر ہند“ ڈویژن کے شرمن ٹینکوں کا قبرستان بن گیا۔ اور اسکا آگے بڑھنے کا منصوبہ ایک ڈراﺅنے خواب کا روپ دھار گیا۔ قصور سیکٹر میں ہمارے بکتر بند دستے بھارتی سرحد کے اندر کھیم کرن کے قصبے تک جاپہنچے دشمن نے مادھو پور نہر کا پشتہ توڑ دیا جسکی وجہ سے ہمارے ٹینکوں کی پیش قدمی رک گئی ورنہ فیروز پور تک کا بھارتی علاقہ فتح کرنے سے کوئی ہمیں روک نہیں سکتا تھا۔ راجستھان کے محاذ پر بھی ہماری پیش قدمی جاری رہی اور کھوکھرا پار کے مونا باﺅ ریلوے سٹیشن تک کئی ہزار مربع میل دشمن کا علاقہ ہمارے قبضے میں آگیا۔

 ستمبر1965ءکی جنگ میں ہماری فضائیہ اور بحریہ کی کارکردگی بھی ہر لحاظ سے قابل فخر رہی۔ بھارتی فضائیہ کے جیٹ ، مسٹیئر‘ ہنٹر لڑاکا اور کینبرا بمبار طیارے شروع کے ایک دو دن پاکستان کی فضاﺅں میں بڑھ چڑھ کر حملہ آور ہوئے لیکن سات ستمبر کی صبح سرگودھا کے ہوائی اڈے پر حملہ آور بھارتی طیاروں کو سکوارڈن لیڈر ایم ایم عالم نے اپنے سیبر طیارے کی مشین گنوں کا نشانہ بنایا اور چند سیکنڈ کے وقفے میں پانچ بھارتی حملہ آور طیاروں کو مار گرایا تو پھر بھارتی طیاروں کو دن کی روشنی میں پاکستانی اڈوں کا ر خ کرنے کی جرا¿ت نہ ہوسکی بھارتی فضائیہ کے اہم مراکز پٹھان کوٹ، انبالہ، جام نگر، آدم پوراور ہلواڑہ ہمارے ایف86سیبر، ایف104سٹار فائٹر اور بی 57بمبار طیاروں کا خاص طور پر نشانہ تھے اور ریڈیو پاکستان کے سنئیر نیوز ریڈر شکیل احمد مرحوم جنکا خبریں پڑھنے کا ایک خاص انداز تھا اپنے مخصوص لہجے اور بلند آواز میں خبروں میں جب یہ بتاتے کہ ہمارے شاہینوں نے دشمن کے ہوائی اڈوں ہلواڑہ، آدم پور اور جام نگر پر ٹھیک ٹھیک نشانے لگائے ہیں تو ریڈیو کے گرد بیٹھے خبریں سننے والوں کی زبانوں پر بے ساختہ اللہ اکبر کے نعرے بلند ہوجایا کرتے تھے۔

 بھارتی بحریہ اگرچہ ہماری بحریہ کے مقابلے میں کئی گنا بڑی تھی لیکن پوری جنگ ستمبر کے دوران اسکے تباہ کن لڑاکا بحری جہاز ہماری واحد آبدوز ”غازی“ کے ڈر سے اپنی گودیوں میں دبکے رہے اور گجرات کاٹھیا واڑہ کے ساحل پرہندﺅو ںکے قدیم اور تاریخی مندر”سومنات“ کے قریب واقع بھارتی بحری اڈہ ”دوارکا“ ہماری بحریہ کا نشانہ بنا اور اسکی اینٹ سے اینٹ بجا دی گئی۔

 جنگ ستمبر کے یہ چیدہ چیدہ واقعات ایسے ہیں جن پر ہم بجا طور پر فخر کرسکتے ہیں۔ یہ کوئی معمولی بات نہیں کہ بھارت جسکی فوجی طاقت اور دیگر وسائل ہمارے مقابلے میں کئی گنا زیادہ تھے جسے اس وقت کی سپر پاور سویت یونین (روس) کی پس پردہ اور کھلم کھلا حمایت حاصل تھی اور جسے 1962ءکی نیفا آسام میں بھارت چین جنگ کے بعد امریکہ ، برطانیہ اور دیگر مغربی ممالک فراخدلی سے ہتھیاروں اور فوجی سازوسامان کی ترسیل جاری رکھے ہوئے تھے اور امریکہ نے پاکستان کو جسکا انحصار ہی امریکی ہتھیاروں اور جنگی سازوسامان پر تھا ہر طرح کے اسلحے اور فالتو پرزوں کی سپلائی روک دی تھی ان سب باتوں کے باوجود بھارت ہمارے مقابلے میں کوئی بڑی کامیابی حاصل نہیں کر سکا تھا۔ اگر یہ کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا کہ ہم اگر اس جنگ میں کوئی بڑی فتح حاصل کرنے میں ناکام رہے تھے تو بھارت ہم سے کہیں بڑھ کر ناکام رہا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

واہگہ گاﺅں کے رہائشی معروف شاعر سماجی رہنما نواب ناظم میو نے6 ستمبر 1965ءپاک بھارت جنگ کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا” اس وقت میں تقریباً 5 سال کی عمرکے قریب تھا۔ جب بھارت نے واہگہ بارڈر اور باٹاپور سیکٹر کی جانب پیش قدمی کی اور توپوں‘ ٹینکوں اور ٹڈی دل لشکرکے ساتھ حملہ کیا ۔ لاہور کا یہ سرحدی مشرقی علاقہ جو آج واہگہ نہالہ نروڑ ڈیال‘ جلو موڑ ،باٹاپور بھین‘ بھانو چک‘ ساہنکے‘ پڈھانہ اور بڈیارہ برکی پر مشتمل ہے ایک خوفناک منظر پیش کر رہا تھا۔ سرحدی علاقہ کے عوام جن میں میرے خاندان اور گاﺅں کے لوگ تھے۔ انہیں یہ یقین نہیں آ رہا تھا کہ بھارت نے واہگہ باٹاپور کا محاذ کھول دیا ہے۔ میں نے اپنی آنکھوں سے جو کچھ دیکھا بڑا ہی دردناک اور خوفناک تھا۔

 گولہ بارود اور گولیوں کی ایسی بارش میں نے اپنی زندگی میں کبھی نہ دیکھی۔ سر کے اوپرسے گولے اور گولیاں گزر رہی تھیں اور سارے علاقے میں بھارتی فوج اِدھر اُدھر کھیتوں میں لاہور کی جانب پیش قدمی کر رہی تھی بھارتی فوج کا ٹارگٹ پاکستانی عوام نہیں تھے بلکہ وہ صرف اور صرف لاہور پر قبضہ کرنے کے لئے کوشاں تھے۔ 6 ستمبر 1965ءصبح کے وقت میری ساری فیملی کے افراد ایک گھر میں جمع ہوئے اور مشورہ کیا کہ اب گاﺅں سے نکلنے میں ہی بہتری ہے کیونکہ بی آر بی نہر تک 4 میل کے علاقے پر بھارتی فوج اپنا قبضہ جما چکی تھی۔ لاہور کے مشرقی سرحدی علاقہ کے عوام کے ساتھ زیادتی بھارتی فوجیوں نے نہیں کی بلکہ سب کچھ جانتے ہوئے بھی ہماری حکومت نے وقت سے قبل علاقے کو خالی نہیں کرایا جب حکومت کو علم تھا کہ بھارت اپنی فوج سرحد پر لے آیا ہے اور اس کا حملہ کرنے کا امکان سامنے تھا۔ ایسے حالات میں سرحدی عوام کو مطلع کیا جاتا ہے تاکہ جانی مالی نقصان نہ ہوتا۔

 میرے گاﺅں والوں نے صرف زیور نقدی اور ایک دو سوٹ لئے اور مہاجر ہو کر اپنے ہرے بھرے کھیتوں اور ہنستے بستے گھروں کوچھوڑ کر بی آر بی کی جانب رواں دواں ہو گئے۔ میں اس وقت بچہ تھا مجھے یاد ہے کہ میرے جسم پر قمیض بھی نہیں تھی۔ ننگے بدن اور ننگے پاﺅں میری والدہ (کلو بی بی) نے میری انگلی پکڑی اور دوسرے بہن بھائی و دیگر عزیز و اقارب کے ساتھ محفوظ مقام کی طرف چل پڑے تھے۔ تمام مویشی بھی گاﺅں میں رہ گئے اور جن لوگوں نے اپنے مویشی ساتھ لئے وہ راستہ میں گولیوں اور بموں کے دھماکوں سے اِدھر اُدھر بھاگ گئے۔ مےں مویشیوں کے درمیان میں پھنس گیا۔ میری والدہ نے مجھے بھاگ کر بچایا۔ ہمارے ادھر گرد بھارتی فوجی کے ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں تھیں۔ ہم ان حالات میں بی آر بی نہر کھارا پل پر پہنچ گئے اور نہر عبور کر لی۔ بی آر بی نہر کھارا پل بہت تنگ تھا۔ بھیڑ بھاڑ میں میرے سامنے کئی مویشی اور گدھا گاڑیاں نہر میں گر گئیں۔ نہر پار کرنے کے بعد دیکھا کہ لاہور کی جانب سے رضاکار اور نوجوان اللہ اکبر کے نعرے لگاتے ہوئے باٹاپور کی جانب آ رہے ہیں ۔ پھر ہماری فوج کے جوان بھی آ چکے تھے۔

 میں اپنے خاندان کے ساتھ شیخوپورہ مہاجر کیمپ میں چلا گیا۔ جہاں زیادہ تعداد بنگالی بولنے والوں کی تھی۔ جو صبح مچھلیاں پکڑنے جاتے اور ہمیں بھی مچھلیاں اور چاول کھلاتے تھے۔ جب ہم لاہور کینال کے ساتھ ساتھ پیدل سفر کر رہے تھے تو لاہور کے رہائشی نہر کے پانی میں سے گزرتے ہوئے ہمیں کھانے پینے کی اشیاءپہنچا دیتے تھے۔ 6 ماہ بھارت لاہور کے 4 میل کے علاقے پر قابض رہا۔

6 ماہ کے بعد گاﺅں میں واپس آئے تو گاﺅں میں نہ تو گھر تھا اور نہ ہی ہماری فصلیں۔ واہگہ گاﺅں کے قریب ہماری کماد کی فصل تھی۔ دیکھا توسارا کماد جلا ہوا تھا۔ دوران جنگ بھارتی فوج نے فصلوں کو آگ لگا دی تھی۔ ہمارے والدین نے بڑی محنت مشقت سے گھر دوبارہ کچی اینٹوں سے تعمیر کئے۔ مجھے یاد ہے کہ 1965ءکی جنگ کے بعد تقریباً کئی سال تک گاﺅں کے لوگ کھیتوں، جوہڑوں، میدانوں اور کنوﺅں سے لوہے کے ٹکڑے اکٹھے کرتے رہے۔ اس وقت کوئی کاروبار نہیں تھا۔ غریب لوگ لوہا بیچ کر گزارہ کرتے تھے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 لاہور ریڈیو نے جنگ ستمبر کے دوران  اگلے محاذ کا کردار ادا کیا۔ ہر شعبے خاص طور پر اناؤنسمنٹ اور موسیقی کے شعبے نے وہ کام کیا جو سنہری تاریخ کا حصہ ہے۔ افسوس کہ ریڈیو پاکستان نے حسب عادت ان تاریخی ایام کی بھی  کوئی تاریخ مرتب نہیں کی اور نہ ہی سنٹرل پروڈکشن آرکائیو میں اس سے متعلق کوئی اہم تاریخی مواد موجود ہے۔ کسی نے کوشش ہی نہیں کی کہ ایسے تاریخی کام کرنے والوں سے کم ازکم انٹرویو کر کے ہی تاریخی لمحات کو محفوظ کر لیا جاتا۔ موسیقی کے شعبے میں پروڈیوسر کےطور پر اہم نام اعظم خان اور تصدق علی جانی کے ہیں جبکہ قومی نغموں کی سب سے زیادہ دھنیں کالے خان نے بنائیں۔

 صوفی تبسم سمیت کتنے ہی اہل قلم نے لاہور ریڈیو کے کمروں میں بیٹھ کر لمحوں میں تاریخی ملی نغمے لکھے اور گھنٹوں میں انکو ریکارڈ کر کے نشر کر دیا گیا۔

 اناؤنسمنٹ اور لاہور کی خبروں کے ضمن میں لاہور ریڈیو کے شعبہ خبر کی خدمات بھی ناقابل فراموش ہیں۔ مجھے وہ دن نہیں بھولتا جب لاہور میں بھارتی چھاتہ برادر فوج اتارے جانے کا اعلان ہوا اور میرے والد مصطفیٰ علی ھمدانی نے لاہور کے عوام کوان الفاظ میں خبردار کیا۔۔۔۔۔دشمن نے اپنی چھاتہ فوج لاہور میں اتارنے کا اعلان کیا ہے ۔لاہور کے شہری ڈنڈوں،لاٹھیوں اور جو بھی چیز ہاتھ میں آئے اسکے ساتھ انکا پیچھا کریں اور دشمن کو لاہور کی پاک سرزمین پر قدم نہ رکھنے دیں۔۔۔۔۔۔ یہ الفاظ مرحوم کی غیر مطبوعہ کتاب ۔۔ہم سفر۔۔۔ میں موجود ہیں۔ ان دنوں  لاہور ریڈیو کے اسٹیشن ڈائریکٹر شمس الدین بٹ صاحب تھے

جنگِ ستمبر کے دوران کئی جنگی ترانے بنائے گئے جو قوم کی رگوں میں خون بن کر دوڑتے تھے۔ پاکستانی قوم ان جنگی ترانوں کو کبھی نہیں بھولی اور سرحدوں کے باہر یا اندر جب بھی قوم پر کوئی امتحان کا وقت آیا، یہ ترانے ایک بار پھر پاکستان کے گلی کوچوں میں گونجنے لگے۔ دلوں کو گرما دینے والے ایسے ہی کچھ ترانوں میں سے

اے مرد مجاہد جاگ ذرا

اے دشمنِ دیں تو نے کس قوم کو للکارا

 اپنی جاں نذر کروں

ایہہ پتر ہٹاں تے

 جاگ اٹھا ہے سارا وطن

 اے راہ حق کے شہیدو شامل ہیں۔

 

چھ ستمبر 1965ء کو جب بھارت نے پاکستان پر جارحیت کی تو دھرتی کے سپاہی اپنی مقدس سرزمین کی حفاظت کے لیے سر دھڑ کی بازی لگا دی۔ صدر ایوب کے اعلان پر پوری قوم ملک کی حفاظت کے لیے کھڑی ہو گئی۔ پاک فوج کے سپاہیوں کے پیچھے پوری قوم کھڑی تھی جو گھر کی چھوٹی چھوٹی چیز لے کر اپنے محافظوں کی نذر کرنے نکل آئی تھی۔ ایسے میں شاعروں، موسیقاروں اور گلوکاروں کے خون نے بھی جوش مارا اور وہ ترانے اور گیت بنائے گئے جو پوری قوم کی آواز بن گئے۔ بعض گیت اور ترانے ایسے بھی تھے جو جنگ کے بعد بھی پاکستانیوں کا خون گرماتے رہے۔

 

جب ایک جرنیل نے اپنے ہی ملک پر غاصبانہ قبضہ کیا تو ایک جنگی گیت وکلاء تحریک کا نشان بنا۔ آج پاک فوج کو سرحدوں کے علاوہ ملکی سرحدوں کے اندر بھی ایک خطرناک دشمن کا سامنا ہے۔ اس جنگ میں شہید ہونے والے پاکستانی فوجیوں کی

تعداد تینوں جنگوں سے زیادہ ہے۔ آج پاکستانی فوج عوام کے بنائے ہوئے آئین اور جمہوریت کی محافظ ہے اور پاکستانی عوام بھی اس کی پشت پر کھڑے ہیں۔ تاریخ شاہد ہے کہ عوام کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر چلنے والی فوج کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔

 

Sports News

ماسکو: اسٹریٹ چلڈرن فٹ بال ورلڈ کپ 2018 میں پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ روس کے شہر ماسکو میں ہونے والے اسٹریٹ چلڈرن ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں پاکستان نے تاجکستان کو شکست سے کر ...
Category: Sports News 2018-05-13 12:55:36
DUBAI: Lahore Qalandars pulled an upset on Sunday by knocking down mighty Karachi Kings in a super over in the 24th match of the Pakistan Super League's third edition at the Dubai International ...
Category: Sports News 2018-03-12 05:43:27
A pair of half centuries by Joe Denly and Babar Azam coupled with a vintage Shahid Afridi bowling spell helped Karachi Kings defeat Multan Sultans by 63 runs in the 22nd fixture of the Pakistan Super ...
Category: Sports News 2018-03-11 07:12:48

Science and Technology

دنیا کا پہلا 3 کیمروں والا اسمارٹ ہیواوے پی 20 پرو پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔ لاہور میں ایک تصویری نمائش کے دوران ہیواوے نے اپنے اس فلیگ شپ فون کو متعارف کرایا۔ اس تصویری نمائش ...
Category: Science & Technology 2018-05-13 13:20:31
LONDON: Cambridge Analytica, the data firm embroiled in a controversy over its handling of Facebook user data, and its British parent firm SCL Elections have ceased operations, the company said on ...
Category: Science & Technology 2018-05-07 05:40:42
LOS ANGELES: Nasa on Saturday launched a next-generation satellite into space designed to monitor weather around the world and help improve forecasts. The satellite, called the Joint Polar ...
Category: Science & Technology 2017-11-19 12:46:37

Showbiz

بولی وڈ فلم ’دنگل‘ اور ’سیکریٹ سپر اسٹار‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی 17 سالہ زائرہ وسیم نے اعتراف کیا ہے کہ وہ بھی انتہائی کم عمری میں ’ڈپریشن‘ اور ’انزائٹی‘ جیسی ذہنی بیماریوں میں مبتلا رہ چکی ...
Category: Showbiz 2018-05-13 12:57:42
Stylist Soomar Rehman has sued his former employer MD Productions for failing to give him credit for his work in Parwaaz Hai Junoon'spromotional materials so far. A legal notice served to MD ...
Category: Showbiz 2018-05-09 08:24:43
  Shehla Chatoor has always been extravagant – with a penchant for details, flora, butterflies, glimmer, glamour. And one knew that her first solo outing would pack in the whole shebang, delivering ...
Category: Showbiz 2018-05-07 06:02:35

Health and Safety

نیویارک : متعدد افراد کو ذہنی تشویش اور مایوسی (ڈپریشن) کا زندگی کے مختلف مراحل کے دوران سامنا ہوتا ہے جو جسمانی وزن بڑھانے کے ساتھ دیگر امراض کا خطرہ بھی بڑھا دیتا ہے۔ مگر سوال یہ ہے کہ آخر ...
Category: Health and Safety 2018-05-13 13:06:49
The virus killed 14 birds at an unspecified location in Riyadh, leading to the culling of about 60,000 birds in total Saudi Arabia has confirmed an outbreak of highly contagious bird flu in ...
Category: Health and Safety 2017-12-24 12:00:04
My dad was big on juicing, and here I refer to the ’70s era, when only a few indulged in such uppity pastimes. One fine day he picked up a juicer, and suddenly orange juice, apple juice and, most ...
Category: Health and Safety 2017-12-06 05:38:27

Cooking Recipes

GAJAR, MATAR, AALO SABZI INGREDIENTS 2 cups chopped potatoes2 cups chopped carrots1 cup frozen or fresh peas1 teaspoon cumin seeds1 teaspoon mustard seeds1 onion, chopped1 tomato, chopped1 green ...
Category: Cooking Recipies 2017-12-06 05:44:09
Ingredients Lamb leg piece 1 kg weight Oil 4 tsp Yogurt ¼ cup Papaya paste 4 tbsp Lemon juice 2 tbsp Green chilies 2 tbsp (chopped) Crushed red chili 1 tbsp Ginger garlic paste 2 tsp ...
Category: Cooking Recipies 2017-11-20 06:17:05
Ingredients 10 chicken legs (whole) with barbeque cuts (skin off)1 cup yogurt2 to 3 tbsp. red chili powder (or to taste)Salt to taste6 to 8 tbsp. lemon juice½ tsp. ajwain (carom seeds) roasted and ...
Category: Cooking Recipies 2015-08-05 12:28:13

login with social account

Events Gallery

Currency Rate

/images/banners/muzainirate.jpg

 

As of Sat, 21 Jul 2018 01:21:01 GMT

1000 PKR = 2.418 KWD
1 KWD = 413.565 PKR

Al Muzaini Exchange Company

PIK Book

PIK Book

This book has been compiled to recognize the efforts of those Pakistanis who have dedicated themselves for the welfare of Pakistani community in Kuwait. Contact: +965 99520998

PIK Gallery

PIK Gallery

PIK Gallery is almost the best online photo management system. Show off your favorite collection to the world, its free and easy to upload. View Collection

PIK Fashion

Fashion

PIK Fashion, a general term for a currently popular style or practice, especially in clothing, foot wear or accessories. View Collection

Go to top