اسلام آباد : قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے سمندر پار پاکستانیز نے ای او بی آئی سے 350 ملازمین کو نکالنے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں کو ملازمتوں سے نکال کر پھر تمام معاملہ عدالتوں پر ڈال دیا جاتا ہے، ورکر ویلفیئر فنڈز کے حکام کی طرف سے دی گئی بریفنگ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے آڈٹ رپورٹ کی تفصیلات مانگ لیں، گلف اور ملائیشیا میں پاکستانی مزدوروں کے ساتھ ہونیوالے غیر انسانی سلوک پر بھی تشویش کا اظہار اور ایجنٹوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے، کمیٹی اجلاس چیئرمین کمیٹی میر عامر علی خان مگسی کی زیر صدارت ہوا، وزارت اوورسیز پاکستانیز کی طرف سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ پچھلے پانچ سال میں 194 لوگوں کو میرٹ پر بھرتی کیا گیا جس پر کمیٹی کی رکن شگفتہ جمانی نے کہا کہ ایک طرف تو لوگوں کو نوکریاں دینے کی باتیں کی جارہی ہیں تو دوسری طرف ای او بی آئی سے 350 لوگوں کو بیروزگار کردیا گیا، جب ان سے وجہ نکالنے کی پوچھی جاتی ہے تو یہ عدالت کا نام لے کر سب کو چپ کرادیتے ہیں کہ یہ فیصلہ عدالت نے کیا ہے جس پر سیکرٹری ورکر ویلفیئر فنڈز افتخار رحیم خان نے بتایا کہ یہ ملازمین عدالت میں گئے تھے لیکن وہاں سے بھی ان کو ریلیف نہیں ملا۔ وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز پیرصدرالدین راشدی نے بتایا کہ کمیونٹی ویلفیئر اتاشی کی تعیناتی کیلئے این ٹی ایس کے ٹیسٹ کو لازمی قرار دیا گیا جس افسر کی اے سی آر مکمل ہوگی اور این ٹی ایس پاس کرے گا اس کو غیر مماک میں کام کرنے کا موقع ملے گا، کمیٹی اراکین نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان اتاشیوں کی وجہ سے گلف اور ملائیشیا میں پاکستانیوں کے ساتھ ناروا سلوک کیا جارہا ہے اور ایجنٹوں کے خلاف بھی کارروائی نہیں کی جاتی جو دھوکہ دہی کے ذریعے لوگوں کو لوٹ رہے ہیں، ایجنٹ لوگوں کو دھوکہ دے کر کہتے کچھ ہیں، دیتے کچھ ہیں اور وہاں جنگلوں میں انہیں چھوڑ دیا جاتا ہے، کمیٹی نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیز 14 بلین ڈالر سالانہ بھتیجے ہیں لیکن ان کیلئے حکام کوئی سہولیات نہین دیتے ہیں، جن ممالک بالخصوص گلف میں لیبر کو بھجوانے سے پہلے انک کو وہاں کی مقامی زبان کا کورس کروایا جائے تاکہ وہاں ان کو مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے، وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیزپیر صدرالدین راشدی نے کہا کہ جو پاکستانی پانچ سال میں پانچ ہزار ڈالر وطن بھجوائے گا ان کو ڈیوٹی فری پر گاڑی دی جائے گی۔

 

login with social account

7.png

Follow up


Join our Official Group

Click to Enter in the Group

Images of Kids

Events Gallery

Currency Rate

/images/banners/muzainirate.jpg

 

As of Tue, 17 Oct 2017 06:51:44 GMT

1000 PKR = 2.873 KWD
1 KWD = 348.068 PKR

Al Muzaini Exchange Company

Images of Kuwait

Images of Pakistan

Go to top