كويت: پاکستان کلچرل سوسائٹی کویت نے گذشتہ روز 13 نومبر کی شب کبد کے صحرا میں شام سخن کا اہتمام کیا۔ تقریب عالمی شہرت یافتہ شاعر فرحت شہزاد کے اعزاز میں منعقد کی گئی۔ اس پروگرام کی نظامت ریڈیو کویت اُردو کے انچارج عبداللہ عباسی نے کی انہوں نے بہت خوبصورت انداز گفتگو سے محفل کا سما باندھا۔

محفل شام سخن میں مقامی گلوکار امجد علی نے فرحت شہزاد کی غزلیں اور فرمائشی گیت پیش کئے اورخاص بات یہ کہ محفل شام سخن میں ابھرتے ہوئے گلوکار علی یاسر نے بھی فن کا مظاہرہ کیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی حافظ محمدشبیرممبراوپیک نے سپانسر کیا تھا۔


حافظ محمدشبیر نے اپنے خطاب میں سائیں نواز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاکستان کلچرل سوسائٹی اور انکی ٹیم کیلئے ہر ممکن تعاون کریں گے۔ اسی دوران پروگرام کے مہمان خصوصی فرحت شہزاد نے سائیں نواز کو کامیاب محفل پر مبارک باد بھی پیش کی اور انکا اور انکی ساری ٹیم کا شکریہ ادا کیاکہ انہوں نے انہیں اتنے خوبصورت سامعین کے سامنے پڑھنے کا موقع فراہم کیا۔ عبداللہ عباسی نے بھی سائیں نواز اور انکی ٹیم کا شکریہ ادا کیا عبداللہ عباسی نے کہا کہ حافظ محمدشبیر ممبراوپیک کے بھی مشکور ہیں جنہوں نے شام سخن کو سپانسر کیا اور پاكستانيز ان كويت کے عاطف صديقي نے اپنا قيمتى وقت نطال كر شاندار كوريج دى.

آخر میں یہ پروگرام عشائیہ کے ساتھ اختتام کو پہنچی

 

كويت: پاکستان کلچرل سوسائٹی کویت نے گذشتہ روز 13 نومبر کی شب کبد کے صحرا میں شام سخن کا اہتمام کیا۔ تقریب عالمی شہرت یاف...

Posted by Pakistanis in Kuwait on Sunday, November 15, 2015

login with social account

9.png

Images of Kids

Events Gallery

Currency Rate

/images/banners/muzainirate.jpg

 

As of Thu, 23 Nov 2017 08:38:50 GMT

1000 PKR = 2.867 KWD
1 KWD = 348.760 PKR

Al Muzaini Exchange Company

Go to top