تحریک انصاف ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام ١٥ نومبر کو سوئیس بیل ہوٹل میں عیشا ئیے اور ممبر سازی کی اہمیت پر مبنی پروگرام کا اہتمام کیا گیا
پروگرام کے مہمان خصوصی جناب شاہد حسین صاحب تھے جو کہ پاکستان تحریک انصاف کے ڈپٹی کنوینئر فار گلف اینڈ کینیڈا ہیں - پروگرام میں کمپئیرنگ کے فرائض طارق اقبال صاحب نے ادا کیے - پروگرام میں لو پی ٹی آئی پاکستان پینل کے تمام کوارڈینیٹر ز کا تعارف کروایا گیا

شمشاد خان تنولی صاحب نے پی ٹی آیی ورکرز کو ایک بار پھر انصاف ویلفیئر سوسائٹی کے قیادت پراعتماد کرنے اور تحریک انصاف ویلفیئر سوسائٹی کو ہر قسم کی سہولت دینے کا وعدہ کیا- اس موقع پر انہوں نے پاکستانی بزنس کمیونٹی میں تحریک انصاف ویلفیئر سوسائٹی کے لئے اپنی خدمات کا ذکر کیا اور یہ باور کرایا کہ بہت جلد کویت میں موجود پاکستانی بزنس کمیونٹی تحریک انصاف ویلفیئر سوسائٹی کے شانہ بشانہ ہو گی - تحریک انصاف ویلفیئر سوسائٹی کے ممبرز کے لئے ادریس بٹ صاحب ، شہزاد بٹ صاحب اور دوسرے بزنس مین کی طرف سے ملنے والے مواقع کا بھی ذکر کیا

قارئین محترم محممد بلال صاحب نے خیبر پختون خواہ کی پولیس میں آنے والی مثبت تبدیلیوں ، کے پی کے کی ٹریفک پولیس میں آنے والی تبدیلی ، کے پی کے میں پٹواری نظام کے کمپیوٹرا ئز ہونے اور وہاں کے نظام تعلیم میں آنے والی مثبت تبدیلی سے حاضرین محفل کو آگاہ کیا اور حاضرین محفل کو ملک کے موجودہ اور آنے والے حالات کے تناظر میں تبدیلی کی اہمیت پر روشنی ڈالی

ملک نصیر صاحب نے کویت کے اندر تحریک انصاف کی ممبر سازی کی اہمیت پر روشنی ڈالی -اور تمام پی ٹی آیی سپورٹرز کو ایماندار ، محنت کش اور دیانتدار قیادت کو آگے لانے میں ہر پیڈ ممبر کے کردار کی اہمیت پر زور دیا

شہزاد بٹ صاحب نے کرپٹ حکمرا نو ں سے نجات حاصل کرنے اور موجودہ سیاست میں عمران خان کے بے باک اسٹینڈ کو سراہا - اور پوری گفتگو کو کوزے میں بند کرتے ہوے انور مسعود کا یہ شعر پڑھا

وہ ڈ ٹ سکتا ہے امریکا کے آگے
ضرورت اب وہ پاکستان کی ہے
بہت دیکھے ہیں ابن الوقت لیڈر
ضرورت اب ہمیں عمران کی ہے

خاتون کوارڈ نیٹر ھد ی اعظم خان نے تحریک انصاف ویلفیئر سوسائٹی میں خواتین کی دلچسبی اور شمولیت کے بارے میں آگاہ کیا اور اس عزم کو دہرایا کہ خواتین کسی بھی صورت اس مقصد میں پیچھے نہیں ہٹیں گی اور یقیناً خواتین ایک بہت بڑی تعداد میں تحریک انصاف ویلفیئر سوسائٹی میں شامل ہوں گی انہوں نے ملک کی تعمیر و ترقی اور تبدیلی کے لئے خواتین کو اپنا کردار ادا کرنے پر زور دیا

تحریک انصاف پاکستان کے ڈپٹی کونوینر فار گلف اینڈ کینیڈا جناب شاہد حسین صاحب نے پارٹی کے اوور سیز الیکشن کے طریقہ کار کو واضح کیا اور لو پی ٹی آیی پاکستان کے پننیل کے لئے نیک خواھشات کا اظھار کیا - انہوں نے پارٹی الیکشن کے طریقہ کار کو واضح کیا اور کوارڈینیٹر ز با شمول حاضرین محفل کے سوالات کا جواب بھی دیا

شاہد حسین صاحب نے تمام کوارڈ نیٹرز میں کارڈز بھی دیے اور حاضرین محفل کو بتایا کہ با قی جتنے بھی پیڈ ممبرز ہیں ان کو کارڈز دینے کے لئے ایک اور پروگرام ترتیب دیا جائے گا

آخر میں پاکستان اور کویت کی سلامتی کے لئے دعا مانگی گی

پروگرام کی تصویری جھلکیاں آپ کی خدمت میں حاضر ہیں