انصاف ویلفیئر سوسائٹی کویت کے زیرِ اہتمام یومِ اقبال کی مناسبت سے ہمارا اقبال کے عنوان کے تحت تذکرہء اقبالؒ و محفلِ مشاعرہ
سفیر اسلام جمہوریہ پاکستان عزت مآب جناب محمد اسلم خاں صاحب نے کہا کہ علامہ اقبال ایک سچے عاشقِ رسول تھے. اور ان کی شاعری بلاشبہ قرآن و سنت کی آئینہ دار ہے.
انصاف ویلفیئر سوسائٹی کویت کے صدر ملک اخلاق احمد نے کہا کہ آج کے اس دور میں فکرِ اقبالؒ زندہ کرنے اور اس پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے.
(پاکستانیز ان کویت) انصاف ویلفیئر سوسائٹی کویت کے زیرِ اہتمام 19 نومبر 2015 بروز جمعرات کو سوئس بیل ہوٹل پلازہ کویت میں یوم اقبال کی مناسبت سے ہمارا اقبال کے عنوان کے تحت تذکرہء اقبال و محفلِ مشاعرہ منعقد کیا گیا. پروگرام کے مہمانِ خصوصی سفیر اسلامی جمہوریہ پاکستان برائے کویت عزت مآب جناب محمد اسلم خان تھے. پروگرام کی صدارت ویلفیئر اتاشی سفارت خانہ پاکستان کویت جناب محترم نور الدین داوڑ صاحب نے کی. ان کے علاوہ انصاف ویلفیئر سوسائٹی کویت کےکارکنان اور کویت میں مقیم پاکستانیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی.انصاف ویلفیئر سوسائٹی کویت کا پروگرام منفرد نوعیت کا تھاکیونکہ اس میں شرکاء کی کثیر تعداد اور جوش و خروش قابلِ دید تھا. پروگرام کی نظامت کے فرائض انصاف ویلفیئر سوسائٹی کویت کے جنرل سیکرٹری اور نوجوان شاعر سید صداقت علی نے نبھائے. پروگرام کا آغاز تلاوتِ قرآن و ترجمہ سے کیا گیاجس کی سعادت حافظ محمد قاسم قادری نے حاصل کی. کویت کے معروف نعت خواں جناب شاہد منیر نے علامہ اقبال کا نعتیہ کلام بارگاہِ رسالت میں پیش کیا. انصاف ویلفیئر سوسائٹی کویت کے سینئر رہنما جناب محمد ریاض انجم صاحب نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا. جناب بدر سیماب اور کاشف کمال نے علامہ اقبال کا مشہورِ زمانہ کلام شکوہ اور جوابِ شکوہ اپنے منفرد اور دلبرانہ انداز میں پیش کیا.پھر کلامِ اقبال بزبانِ قمر نظامی پیش کیا گیا. پاکستانیز گاٹ ٹیلنٹ ان کویت کی ٹیم کی طرف سے نبیل احمد نے اپنی خوبصورت آواز میں ترنم میں کلامِ اقبال پیش کیا جس کو حاضرینِ محفل نے بہت زیادہ پسند کیا.سفیر اسلامی جمہوریہ پاکستان جناب محمد اسلم خاں نے انصاف ویلفیئر سوسائٹی کویت کے صدر جناب ملک اخلاق احمد اور اُن کی ٹیم کو کامیاب پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی. جناب سید جعفر صمدانی نے علامہ اقبال ایک مفکرِ اسلام کے موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا. ان کے بعد جناب یوسف سھیل صاحب نے تحت الفظ میں کلامِ اقبال پیش کیا.ایک استاد، وکیل، صاحب علم شخصیت صدر پاکستان فرینڈشپ ایسوسی ایشن جناب رانا اعجاز سھیل نے علامہ اقبال کا تصورِ جمہوریت کے عنوان سے اپنے خیالات کا اظہار کیا .کلامِ اقبال بزبانِ فائزہ صدیقی پیش کیا گیا. پروگرام کے دوسرے حصے میں کویت میں مقیم شعراء کرام نے اپنا کلام علامہ اقبال کو خراج عقیدت کے طور پر پیش کیا جسے حاضرینِ محفل نے خوب سراہا. شعراء کرام میں سید صداقت علی، صدا حسین صدا، خضر حیات خضر، کاشف کمال اور بدر سیماب کے نام شامل ہیں. پروگرام کے آخر میں اںصاف ویلفیئر سوسائٹی کویت کے صدر جناب ملک اخلاق صاحب نے اظہارِ تشکر کےطور پر تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا. اور علامہ اقبال کے افکار کو نوجوان نسل کے لئے مشعلِ راہ قرار دیا. ناظمِ تقریب نے میڈیا کے تمام نمائیندوں کا فردا فردا شکریہ ادا کیا. جن میں پاکستانیز ان کویت (جناب عاطف صدیقی)، حاجی جاوید اقبال چٹان نیوز، پاک میڈیا کویت (جناب خالد نور) اور پاکستان اپ ٹو ڈیٹ (محمد ریاض) ، انصاف ویلفیئر سوسائٹی انفارمیشن سیل کے نام قابلِ ذکر ہیں. پرگرام کے آخر میں ملک وقوم کی سلامتی و ترقی، اتحاد ، امن و امان اور علامہ اقبال کی مغفرت کی دعا کی گئی اور انصاف ویلفیئر سوسائٹی کے سرگرم رکن ملک شکیل احمد کے والد ، اور محترم جناب افضل شافی صاحب کے والد کی وفات پر دعائے مغفرت بھی کی گئی. انصاف ویلفیئر سوسائٹی کویت کی جانب سے مہمانوں کے لئے پُر تکلف عشائیے کا انتظام بھی کیا گیا تھا

 

انصاف ویلفیئر سوسائٹی کویت کے زیرِ اہتمام یومِ اقبال کی مناسبت سے ہمارا اقبال کے عنوان کے تحت تذکرہء اقبالؒ و محفلِ مشا...

Posted by Pakistanis in Kuwait on Friday, November 20, 2015