پاکستان کلچرل سوسائٹی کے صدر سائیں نواز کی کاوشوں سے کویت کے پرفضا مقام پر سینئر شاعر و ادیب محترم جناب کمال اظہر صاحب کی دو کتابوں منظر کے خطوط اور شائستگی کی تقریب رونمائی منعقد ھوئی پاکستان بزنس کونسل کویت تعاون سے منعقد کی جانے والی تقریب رونمائی کو پروفیسر تسلیم اکبر اور معروف شخصیت عبداللہ عباسی نے خوب رونق بخشی اور نظامت کے فرائض سرانجام دینے
۔پروقار تقریب کی صدارت ممبر اوپیک جناب حافظہ محمد حافظ شبير صاحب نے کی۔مہمانان خصوصی کی سعادت جناب عارف بٹ جناب صالح بروڈ
جناب ڈاکٹر عمیر بیگ اور محترمہ صالیحہ جواد صاحبہ کے حصے میں آئی.
تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا پھر نعت رسول مقبول حضرت محمد صل اللہ علیہ والہ وسلم پیش کی گئی ۔
معروف شاعر و ادیب محترم کمال اظہر صاحب دو کتابوں منظر کے خطوط اور شائستگی پر اظہار خیال کے لئے کویت ادباء نے سیر حاصل گفتگو کرتے ہوئے شاعر کو خوب سراہا ۔
مہمانان خصوصی نے اپنے خطاب میں کمال اظہر صاحب کو اردوادب کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا عارف بٹ جناب صالح بروڈ جناب ڈاکٹر عمیر بیگ اور محترمہ صالیحہ جواد صاحبہ نے اپنے تعاون کا یقین دلایا حافظ محمد شبیر صاحب نے صدارتی خطاب کرتے ہوئے اردوادب کے فروغ کیلئے اپنی خدمات سرانجام دینے کا اعادہ کیا اور اس خوبصورت محفل کے انعقاد پر سائیں کو مبارکباد اور شیلڈ پیش کی ۔
آخر میں مہمانوں کو عشائیہ دیا گیا

Sponsored by: PBC Pakistan Business Counsel and Al Hafiz Co.