بروز جمعه صبح 11 بجے پاکستان ویمن فورم کے زیر اہتمام سپیشل بچوں کےلئے ایک دلچسپ و رنگارنگ تقریب كا انعقاد کیا گیا اس تقریب میں سپیشل بچوں کے ساتھ ان کے والدین اور دوسرے افراد نے بھی شرکت کی کویت کی جانی مانی شخصیات کو بھی مدعو کیا گیا بچوں کی دلچسپی اور تفریح کے لئے مختلف سٹالز بھی لگائے گئے جس میں پینٹنگ کے سٹالز سر فہرست رہا اس کے علاوه چائےاور کھانے کے سٹالز کا بھی اہتمام کیا گیا..... خواتین اور مرد حضرات کے لئے گیمز بھی رکھے گئے.. جس میں انھوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا بچوں کے لئے تحائف بھی رکھے گئے... ہر آنے والے بچے کي حوصلہ افزائی کے لئے تحفہ دیا جاتا رها .. غرض یہ اپنی نوعیت کا انتہائی خوبصورت اور مختلف پروگرام تھا ایسے پروگراموں کا انعقاد وقتاً فوقتاً ہوتے رہنا چاہئے
 
For Full Album Click the Below link
https://www.facebook.com/pg/PakistanisInKuwait/photos/?tab=album&album_id=1220689651362681