اقوام متحدہ کے مطابق اکتوبر کے مہینے میں 2 لاکھ 18 ہزار سے زائد مہاجرین بحیرہ روم عبور کر کے یورپ میں داخل ہوئے ہیں جو کہ ایک نیا ریکارڈ ہے۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے ترجمان نے بتایا صرف اکتوبر کے ایک مہینے کے دوران آنے والے مہاجرین کی تعداد گزشتہ سال کی کل تعداد کے برابر ہے۔

اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق ان مہاجرین میں سے 2 لاکھ 10ہزار سے زائد پناہ گزین یونان پہنچے جبکہ 8 ہزار مہاجرین دوسرے ممالک میں داخل ہوئے۔

رواں برس اب تک یورپ پہنچنے والے کل مہاجرین کی تعداد 7 لاکھ 44 ہزار ہو چکی ہے۔

ادھر ترک حکام نے بتایا ہے کہ یونان کے جزیرہ میدیلی جا نے کے خواہشمند تارکین وطن کی 3 کشتیاں بحیرہ ایجئین سے گزرتے ہوئے ڈوب گئیں جس دوران 3 بچوں سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ قریب گزرتے مال بردار بحری جہاز کے عملے نے بچوں اور عورتوں سمیت 100 سے زائد افراد کو بچا کر جہاز میں سوار کر لیا۔

ادھر کابل میں افغان صدر اشرف غنی کے نائب ترجمان ظفر ہاشمی نے کہا جرمنی سے بے دخل کر دیے جانے والے تمام ایسے افغان باشندوں کو ملک واپس بلا لیا جائے گا جن کی پناہ کی درخواست مسترد کر دی جائیں گی۔

 

login with social account

11.png

Images of Kids

Events Gallery

Currency Rate

/images/banners/muzainirate.jpg

 

As of Mon, 20 Nov 2017 12:46:42 GMT

1000 PKR = 2.869 KWD
1 KWD = 348.590 PKR

Al Muzaini Exchange Company

Go to top