لاہور ایئرپورٹ پر شاہین ایئر لائن کے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے نتیجے میں 10 مسافر زخمی ہوگئے.

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق شاہین ایئرلائنز کی کراچی سے لاہور جانے والی پرواز این ایل 142 میں 100 سےزائد مسافر سوار تھے.

ذرائع کے مطابق لینڈنگ گیئر میں خرابی کے باعث لینڈنگ کے دوران طیارے کے ٹائر پھٹ گئے.

طیارے کے پائلٹ نے لینڈنگ گیئر میں خرابی کی اطلاع پہلے ہی ایئرپورٹ حکام کو کردی تھی.

سول ایوی ایشن ترجمان کے مطابق تمام مسافروں کو ایمرجنسی گیٹ کے ذریعے طیارے سے باہر نکال لیا گیا جبکہ زخمی مسافروں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کردی گئی.۔

ترجمان کے مطابق طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے بعد رن وے کو بند کردیا گیا۔

 

login with social account

7.png

Images of Kids

Events Gallery

Currency Rate

/images/banners/muzainirate.jpg

 

As of Thu, 23 Nov 2017 21:17:21 GMT

1000 PKR = 2.867 KWD
1 KWD = 348.760 PKR

Al Muzaini Exchange Company

Go to top