ایک تحقیق کے مطابق وہ لوگ اپنی صحت خراب کر رہے ہیں جو دفتر کے بعد بھی اپنے سمارٹ فونز، ٹیبلیٹس اور لیپ ٹاپس پر کام کرتے رہتے ہیں۔

چارٹرڈ سوسائٹی آف فیزیوتھراپی کے مطابق لوگ ان آلات کے ’غلام‘ بن کر رہ گئے ہیں اور اکثر یہ لوگ سفر کرتے وقت یا گھر پر بھی سمارٹ فونز، ٹیبلیٹس اور لیپ ٹاپس کا استعمال کر رہے ہوتے ہیں۔

سوسائٹی کے بقول یہ آلات استعمال کرتے وقت وہ کس طرح بیٹھے یا لیٹے ہوتے ہیں اس کی وجہ سے ان کو کمر یا گردن کا درد ہو سکتا ہے۔

یونینز کا کہنا ہے کہ لوگوں کو اب جان لینا چاہیے کہ کس وقت اپنے آلات بند کردیے جانے چاہیے۔

ایک آن لائن سروے کے مطابق 2010 نوکری کرنے والے افراد میں سے دو تہائی افراد کا کہنا تھا کہ وہ دفتری اوقات کے بعد بھی سمارٹ فونز، ٹیبلیٹس اور لیپ ٹاپس استعمال کرتے ہیں۔

سوسائٹی کے مطابق دفتری اوقات کے بعد بھی لوگ اوسطاً دو گھنٹے سکرینز کے سامنے گزارتے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق لوگ زیادہ وقت سمارٹ فونز، ٹیبلیٹس اور لیپ ٹاپس پر اس لیے بھی گزار رہے ہیں کہ ایک تو ان پر کام کا بوجھ بہت ہے اور وہ دفتر میں کام کا بوجھ کم کرنے کے لیے دفتری اوقات کے بعد کام کرتے ہیں۔

سوسائٹی کی سربراہ ڈاکٹر ہیلینا جانسن کا کہنا ہے کہ یہ تشویشناک بات ہے۔

’اگر تو لوگ کبھی کبھار دفتری کام گھر لے جائیں تو ٹھیک ہے لیکن اگر یہ عادت بن جائے تو کمر اور گردن کا درد ہو سکتا ہے۔ حہ خاص طور پر اس وقت صحت کے لیے مضر ہے جب لوگ ہاتھ میں لیے جانے والے آلات استعمال کر رہے ہوتے ہیں اور جس طرح بیٹھے ہیں اس کا خیال نہیں کرتے۔

 

login with social account

10.png

Images of Kids

Events Gallery

Currency Rate

/images/banners/muzainirate.jpg

 

As of Sun, 19 Nov 2017 00:18:36 GMT

1000 PKR = 2.872 KWD
1 KWD = 348.238 PKR

Al Muzaini Exchange Company

Go to top