بیجنگ(پاكستانيز ان كويت ٹيم) : اب اسمارٹ فون سے گاڑیاں بھی چلیں گی، جی ہاں چین میں مستقبل کی گاڑیوں نے شائقین کوخوابوں کی دنیا میں پہنچا دیا، جس کی تعبیر ممکن ہے۔

چین کا نام جہاں آجائے، ٹیکنالوجی کی نئی خبرلے آئے۔ بیجنگ میں بھی ان دنوں گاڑی کی صنعت کیلئے نئی خبرصنعت کاروں اور شائقین کی توجہ سمیٹ رہی ہے، اسمارٹ فون کے حکم پرچلنے پھرنے والی گاڑیاں قدم جمائے کھڑی ہیں۔

 

مقامی کمپنی کی تیار کردہ ان گاڑیوں میں انٹرنیٹ کی مکمل سہولت اور اسمارٹ آپریٹنگ سسٹم موجود ہے، اسے چُرانے کیلئے چور کو بھی جدید ٹیکنالوجی کا ہی رخ کرنا ہوگا، ورنہ چوری ناممکن ہے۔

 

یہ گاڑی اب اپنے صارف سے جُڑی رہے گی، دو ہزار پندرہ میں یہ گاڑیاں مول پانے کیلئے منڈیوں کا رخ کریں گی۔