ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے انعام بٹ ساتھی ریسلر عنائیت اللہ کے ساتھ وطن واپس پہنچ گئے۔

لاہورائیرپورٹ پر دونوں ریسلرز کا شاندار استقبال کیا گیا اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔دونوں ریسلرز نے ترکی کے شہر ڈیلان میں ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپئن شپ میں حصہ لیا تھا۔ ریسلر محمد انعام نے 90 کلو گرام میں گولڈ میڈل جیتا جبکہ عنایت اللہ نے 70 کلو گرام کیڈٹ کٹیگری میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

دونوں ریسلرز نے ایرانی ریسلرز کو فائنل میں شکست دے کر میڈلز اپنے نام کیے۔پاکستان نے پہلی مرتبہ ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتا ہے۔

انعام بٹ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا میں نے ایشئین چمپئین شپ میں بھی گولڈ میڈل لیا تھا اور تمام تیاری اپنی مدد آپ کے تحت کی ۔دونوں ریسلز نے اپنے اعزاز پاکستان کے نام کرنے کا اعلان بھی کیا۔