اسلام آباد: پاکستانی کھلاڑیوں کی ٹیسٹ کرکٹ میں شاندار کارکردگی کے بعد رینکنگ میں بھی بتدریج بہتری آرہی ہے۔آئی سی سی کے اعلامیے کے مطابق متحدہ عرب امارات میں مسلسل تیسری فتح کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں سرفراز احمد، محمد حفیظ، ذوالفقار بابر، یاسر شاہ، راحت علی اور عمران خان نے کریئر بیسٹ رینکنگ حاصل کرلی ہے۔کپتان مصباح الحق جو پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں 102 رنز ناٹ آؤٹ رہے تھے، نے بھی کیرئیر بیسٹ آٹھ سو بیالیس پوائنٹس حاصل کرلیے جس کے بعد وہ رینکنگ میں آٹھویں نمبر پر آگئے ہیں۔ادھر رنز کے انبار لگاتے یونس خان بلے بازوں کی رینکنگ میں چھٹی سے پانچویں پوزیشن پرآگئے جبکہ اظہر علی سترہویں پوزیشن پربراجمان ہیں۔اس کے علاوہ وکٹ کیپر بیٹسمین سر فراز احمد کا دو درجے ترقی کے بعد اکتیسواں نمبر، احمد شہزاد اٹھارہ اور محمدحفیظ بارہ درجے کی چھلانگ لگاکر باونویں نمبر پر پہنچ گئے جبکہ باؤلرز رینکنگ میں بھی وہ انتالیسویں نمبر پر براجمان ہیں۔ سری لنکا کے کمار سنگاکارا پہلے نمبر پر موجود ہیں۔بیٹسمینوں کی طرح باؤلرز کی رینکنگ میں بھی بہتر ہوئی ہے جہاں ذوالفقار بابر گیارہ درجہ ترقی کے بعد اکتیسویں اور یاسرشاہ دو درجہ ترقی کے بعد پینتیسویں پر آگئے۔جنوبی افریقا کے ڈیل اسٹین بدستور پہلی پوزیشن پرقابض ہیں۔ پابندی کے باوجود سعید اجمل کا ابھی بھی دسواں نمبر ہے۔اس کے علاوہ بنگلہ دیش کے شکیب الحسن آل راؤنڈرز کی ریکنگ میں پہلے نمبر پر ہیں۔

login with social account

1.png

Images of Kids

Events Gallery

Currency Rate

/images/banners/muzainirate.jpg

 

As of Sun, 19 Nov 2017 06:15:13 GMT

1000 PKR = 2.872 KWD
1 KWD = 348.238 PKR

Al Muzaini Exchange Company

Go to top