کویتی باکسر عبدالرحمن السند بحیرہ عرب باکسنگ چیمپیئن شپ میں شرکت کیلئے پاکستان روانہ
Views: 2588Published on: 21-Jan-2022
کویت:بحیرہ عرب ٹائٹل باکسنگ چیمپئن شپ 22 جنوری کو اسلام آباد میں منعقد ہو رہی ہے، اس چیمپئن شپ میں رینکنگ مقابلوں میں شرکت کیلئے کویتی باکسر عبدالرحمن السند ( وزن 70 کلو، عمر 28 ) آج 20 جنوری کی شب اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پاکستان روانہ ہو گئے۔
پاکستان باکسنگ فیڈریشن ( میڈیا سیکشن) کے نائب صدر حافظ محمد شبیر نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کویت انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر انہیں الوداع کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ کامیابی سمیٹ کر بیلٹ جیت کر واپس لوٹیں گے۔
باکسر عبدالرحمن السند نے مشعل الفجی اور حافظ محمد شبیر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ ان کی کامیابی کیلئے دعا کریں، کامیابی سے واپس لوٹنے کے لیے آپ سب سے دعاؤں کی درخواست ہے۔