یوتھ ونگ اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت کاعید مِلن پکنک ٹرپ
Views: 2699Published on: 07-May-2022
یوتھ ونگ اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت کاعید مِلن پکنک ٹرپ
یوتھ ونگ اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کے نوجوانوں نے عید کے موقع پر عید کے دوسرے روز ایک عید مِلن پکنک ٹرپ کا پروگرام ترتیب دیا۔
اس عید مِلن پکنک ٹرپ کے لیے کویت سٹی سے 50 کلومیٹر دور مطلع کے پہاڑوں اور ساحل سمندر کا انتخاب کیا گیا۔
35 کے قریب یوتھ ونگ کے نوجوانوں کی صبح نماز فجر ادا کرنے کے بعد روانگی ہوئی اور سورج طلوع ہونے تک تقریبا تمام ٹیمیں عید مِلن پکنک پوائنٹ پر پہنچ چکی تھیں۔
پروگرام کا باقاعدہ آغاز صدف علی صدف نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔ صدر یوتھ ونگ نے نوجوانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ تندرست وتوانا جسم کیلئے ورزش کے ساتھ ساتھ صبح کی سیر انتہائی ضروری ہے
یوتھ ونگ کویت سٹی چپٹر کے صدر حسن چوہدری جو کہ اس پکنگ کے انچارج تھے۔انھوں نے ہدایات دیں کہ کس طرح ہم نےاس پُرفضاماحول سے فائدہ اٹھاتے ہوئے موسم سے لطف اندوز ہوسکتےہیں۔ یوتھ ونگ کے دوست عابد علی نے ہائیکنک کے دوران دوستوں کی رہنمائی کی۔
نوجوانوں نے مطلع پہاڑوں کی چوٹی تک کا سفر کیا اور پہاڑی کے اوپر سے علاقے کا نظارہ کیا جو کہ بہت خوبصورت تھا۔ چوٹی کے اوپر کھڑے ہو کر نوجوانوں نے انفرادی اور گروپ شکل میں تصاویر بھی بنائیں۔
چوٹی کی سیر کے بعد ٹیموں نے نزدیک ہی مطلع ساحل سمندر کا رخ کیا جہاں سمندر کے کنارے نوجوان ناشتے سے لطف اندوز ہوئے۔
ناشتے میں نہاری اور ایرانی روٹی تھی اور نہاری یوتھ ونگ کے سرگرم کارکن اور حلقہ حولی کے صدر عابد علی نے تیار کی تھی۔
ناشتے کے بعد نوجوانوں کی دو ٹیموں کے درمیان کرکٹ میچ بھی ہوا۔کیپٹن صاحبزادہ فیصل امین اور عبدالله شریف نے ٹیموں کو لیڈ کیا.جس میں یوتھ الیون اور اولڈالیون کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا.کرکٹ کے مقابلے کو دونوں ٹیموں نے زبردست انداز میں کھیلا. کامیابی یوتھ الیون کے حصے میں آئی۔جس سے کھلاڑی اور باقی حاضرین بہت لطف اندوز ہوئے۔کرکٹ میچ کے اختتام کے بعد تمام نوجوان گھروں کو روانہ ہو گئے۔
مجموعی طور پر یہ تقریبا 4 گھنٹے دورانیے کا ٹرپ انتہائی شاندار اور پر لطف رہا۔ تمام نوجوانوں نے ہنسی مذاق کے ساتھ ساتھ خوبصورت موسم، منفرد چھوٹے بڑے پہاڑ اور چٹانیں جو کہ زبردست منظر پیش کر رہی تھی، ہائیکنک ، پُرلطف ناشتے اور کرکٹ کو خوب انجوائے کیا۔
رپورٹ: آئی ای سی میڈیا سیل