انصاف ویلفیئر سوسائٹی كويت کے وفد کی سفارتخانہ پاکستان کویت میں آنے والے نئے سفیر كو مبارکباد
Views: 2757Published on: 03-Jul-2022
پیٹرن ان چیف جناب اخلاق احمد ملک صاحب کی زیر قیادت انصاف ویلفیئر سوسائٹی كويت کے وفد جن میں صدر پی ٹی آئی کویت جناب پیر امجد حسین صاحب صاحب، سینئر نائب صدر ملک تبسم جاوید صاحب، چئرمین ایگزیکٹو بورڈ جناب شہزاد الرحمن بٹ صاحب، سینئر وائس چیئرمین جناب عتیق الرحمن صاحب، چیف آرگنائزر ایونٹ جناب خالد منہاس صاحب اور ممبر ایگزیکٹو بورڈ جناب سائیں نواز صاحب نے سفارتخانہ پاکستان کویت میں آنے والے نئے سفیر محترم جناب ملک محمد فاروق صاحب کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور پاکستانی کمیونٹی کے مسائل ان کے سامنے پیش کیے اور توقع ظاہر کی پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کے تدارک کے لئیے وہ اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے اور کو یت اور پاکستان کے تعلقات کی بہتری کے لیے کوشاں رہیں گے ۔تمام ٹیم نے ایک دفعہ پھر پاکستانی کمیٹی ان کویت کی جانب سے ان کو دل کی گہرائیوں سے کویت میں خوش آمدید کہا اور سب نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ سب مل کر پاکستانیوں اور پاکستان کی ترقی کے لئے ہمیشہ اپنی کوشش جاری رکھیں گے