سماجی تنظیم روشن پاکستان کی سفیر عزت مآپ ملک محمد فاروق صاحب سے ملاقات
Views: 2635Published on: 09-Jul-2022
کویت:(ڈائریکٹر پاکستان بزنس سنٹر کویت) و صدر ٹیم روشن پاکستان حافظ محمد شبیر کی سربراھی میں سماجی تنظیم روشن پاکستان کی حال ہی میں اپنا منصب سمبھالنے والے سفیر عزت مآپ ملک محمد فاروق صاحب سے ملاقات ۔۔
ملاقات میں چئیرمین روشن پاکستان محمد جمیل صاحب ۔وائیس چئیرمین شمشاد خان تنولی صاحب ۔سینئر وائیس پریزیڈینٹ ملک اعظم باہڑ۔وائس پریزیڈنٹ ڈاکٹر عدنان ملک صدیقی۔سیکرٹری پبلک ریلیشن وسیم جٹھول۔ اور تنظیم کے دیگر عہدیدران جن میں ڈاکٹر رحمت اللہ ۔انجینئر غفار چوہدری۔ڈاکٹر کاشف ۔چوہدری صفدر گجر ۔انجینئر عرفان عادل۔چوہدری شبیر احمد۔ سلیم کرامت شعبہ میڈیکل۔جلال الدین شعبہ میڈیکل۔ احتشام اللہ دتہ۔ شامل تھے ۔تمام عہدیداران نے فردا فردا سفیر صاحب کو اپنا تعارف اور سماجی خدمات سے آگاہ کیا ۔محترم ملک فاروق صاحب نے ٹیم روشن پاکستان کی تمام شعبہ زندگی میں کیمونٹی کی خدمات کو سراہا۔ اور سماجی خدمات کے سلسلے میں سفارتخانہ پاکستان کے ہر ممکن تعاون کا وعدہ کیا ۔ملاقات میں کیمونٹی ویلفئر اتاشی جناب فرخ امیر سیال صاحب۔ڈپٹی امبیسیڈر محترم فیصل مجید صاحب۔فرسٹ سیکریٹری میڈم تحریم صاحبہ بھی موجود رھے ۔ صدر روشن پاکستان جناب حافظ شبیر صاحب نے کیمونٹی کو درپیش مسائل سے بڑی تفصیل سے سفیر محترم کو اگاہ کیا۔جو مسائل اپنے لیول تک حل کیے یا مزید ہو سکتے ہیں ان کا ذکر بھی حافظ صاحب نے کیا اور جو مسائل سفارتخانہ حل کر سکتا ہے ان کا بھی بتایا۔
سفیر صاحب نے مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش اور ارادہ یقین کے ساتھ ظاہر کیا۔ملاقات کے لمحات بڑے ہی خوشگوار رھے ۔ ٹیم روشن پاکستان کی طرف سے سفیر محترم کے استقبالیہ کے طور پر ایک خوبصورت اور دلکش پھولوں سے سجا گلدستہ پیش کیا گیا۔سفیر صاحب اور سفارتخانہ پاکستان کے آفیسرز نے پاکستان اور کویت میں موجود پاکستان کیمونٹی کی خدمات کے لیے ٹیم روشن پاکستان کو ایک پروفیشنل اور خدمت انسانی کی بہترین تنظیم قرار دیا ۔جس پر تمام عہدیداران نے ان کا شکریہ ادا کیا ۔ آخر میں سفیر صاحب۔ اور سفارتخانہ پاکستان کے افسران جناب فرخ امیر سیال صاحب، میڈم تحریم صاحبہ اور جناب فیصل مجید صاحب نے ٹیم روشن پاکستان کو محبتوں اور خلوص بھرے کلمات کے ساتھ رخصت کیا ۔