سوسائٹی اف پاکستانی ڈاکٹرز ان کویت کے وفد کا سفیر پاکستان کے ساتھ ملاقات
Views: 2222Published on: 17-Jul-2022
سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر شجاع الدین کویت میں نئے تعینات سفیر ملک محمد فاروق کے ساتھ ملاقات کے لئے اپنے وفد کے ساتھ سفارہ پاکستان تشریف لے گئے اور CWA فرخ سیال کی موجودگی میں انکے ساتھ مفید اور کارامد ملاقات کی۔سوسائٹی نے سفیر صاحب کو تعیناتی پر مبارک باد دی اور دو ہزار پندرہ سے اب تک سوسائٹی کی کارکردگی کا تفصیلی زکر کیا۔جن میں سالانہ تین فری میڈیکل کیمپس کی اجرا،پاکستان میں انکھوں سے محروم افراد کے لئے کارنیا کی فراہمی،کویت اور پاکستان میں بہت سے ضرورت مندوں کی مالی تعاون اور فلاحی کاموں میں حصہ لینا،کویت ہلپنگ فنڈ کے ساتھ نادار پاکستانیوں کی مالی تعاون کے علاوہ ہیلتھ سے متعلق لوگوں کی کویت میں مشکلات اور انکے حل کے لئے کوشش کرنا وغیرہ #سفیر محترم نےکارکردگی کے بارے سن کر خوشی کا اظہار کیا اور ان کاموں کی نہ صرف تعریف کی بلکہ انکو اور تیز کرنے کی درخواست کی.
اس موقع پر ڈاکٹر شجاع نے وزارہ الصیحہ سے منسلک لوگوں کے مسائل کا تفصیلی زکر کیا جن میں والدین کے ویزوں میں حائل مشکلات،ڈگریوں کی اٹسٹیشن اور وریفیکشن میں تاخیر کے علاوہ ڈاکٹروں کے لئے ہر دوسال بعد ریٹرن ٹیکٹس،ہائر ایجوکیشن کی کارکردگی کو مزید تیز کرنا اور نئے ڈاکٹروں کے مستقل تعیناتی اور تنخواہوں کی تاخیر کے لئے حکومت کویت سے بات چیت کرنا۔
سفیر محترم نے کہا کہ اج انکی کویتی وزیر خارجہ سے ملاقات ہوی اور کویتی عوام کا پاکستانی ڈاکٹروں کی بہتر کارکردگی سے اطمینان کا سن بہت فخر محسوس ہوی۔اور ان شاء اللہ اگر رب کو منظور ہو تو انے والا سال پاکستانیوں کے لئے بہت بڑی کامیابیوں کا سال ثابت ہوگا اور کویت میں مزید نئے ڈاکٹروں کی تعیناتی کے علاوہ اور کئی شعبوں میں پاکستانیوں کی لئے مواقعے انتظار کرینگے۔الحمد للہ پاکستانیوں کے ویزے کھل گئے ہیں اورکسی کو کوئ مشکل ہو تو نشان دہی پر ھم مدد کے لئے تیار ہیں۔ #اخر میں سوسائٹی نے ڈاکٹروں کےمسائل کے حل کے لئے کوششوں کی یقین دہانی پر سفیر صاحب کا شکریہ ادا کیا۔