یوتھ ونگ اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت کے زیرِاہتمام ساتواں سالانہ ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ 2025

Views: 924
Published on: 25-Nov-2025

یوتھ ونگ اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت کے زیرِاہتمام ساتواں سالانہ ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ 2025 نہایت شاندار اور منظم انداز میں فروانیہ کرکٹ گراؤنڈ میں اختتام پذیر ہوا۔ ٹورنامنٹ میں 16 ٹیموں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، جنہیں چار گروپس میں تقسیم کیا گیا۔ پورے ایونٹ کے دوران ٹیموں نے کھیل، نظم و ضبط، اور بہترین اسپورٹس مین شپ کا عملی مظاہرہ کیا۔
سلوی سٹرائکرز فائنل کے ہیرو!
ساتواں سالانہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے چیمپئن بن گئے
*افتتاحی تقریب*
ٹورنامنٹ کا آغاز ایک پروقار تقریب سے ہوا جس میں یوتھ ونگ IEC کے عہدیداران، معزز مہمانانِ خصوصی اور تمام ٹیموں کے کپتانوں نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور دعا سے ہوا۔
تقریر میں کھلاڑیوں کو فیئر پلے، مثبت رویے اور بھائی چارے کے ساتھ کھیلنے کی خصوصی تلقین کی گئی۔
*لیگ میچز*
لیگ مرحلے میں 8 دلچسپ مقابلے کھیلے گئے جنہوں نے شائقین کے جوش و جذبے کو بڑھایا۔ شریک ٹیمیں:
• اے پی ڈی vs ڈینڈیذ الیون
• پاک شاہین vs سلوی سٹرائیکرز
• پی کے ٹائیگرز vs پاک واریئرز
• جوبلی الیون vs عنصر الیون
• فائٹر الیون vs ٹیلی رینجرز
• فیاض الیون vs منقف الیون
• بی پی سی سی vs فرینڈز الیون
• فروانیہ فالکن vs حدیقہ الیون
ہر میچ شاندار مقابلے کے ساتھ اختتام پذیر ہوا اور شائقین نے بھرپور داد دی۔
*کواٹر فائنلز*
لیگ کے بعد کھیلے جانے والے چار سخت اور دلچسپ کوارٹر فائنلز:
• سلوی سٹرائکرز vs اے پی ڈی
• پاک واریئرز vs عنصر الیون
• ٹیلی رینجرز vs فیاض الیون
• بی پی سی سی vs فروانیہ فالکن
ٹیموں نے بہترین ٹیم ورک، فٹنس اور صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔
*سیمی فائنلز*
سیمی فائنل 1: سلوی سٹرائکرز vs پاک واریئرز
• پاک واریئرز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
• سلوی سٹرائکرز نے 8 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز اسکور کیے۔
• پاک واریئرز ہدف کے تعاقب میں ناکام رہے۔
مین آف دی میچ: بلال طاہر (سلوی سٹرائکرز) – بہترین بیٹنگ پر۔
سیمی فائنل 2: ٹیلی رینجرز vs بی پی سی سی
• بی پی سی سی نے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
• ٹیلی رینجرز نے 8 اوورز میں 3 وکٹوں پر 159 رنز بنائے۔
• بی پی سی سی مطلوبہ ہدف حاصل نہ کر سکی۔
مین آف دی میچ: عاطف مظہر (ٹیلی رینجرز) – آل راؤنڈ کارکردگی۔
*فائنل میچ:*
فائنل میچ: ٹیلی رینجرز vs سلوی سٹرائکرز
سلوی سٹرائکرز نے ٹاس جیت کر ٹیلی رینجرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
• ٹیلی رینجرز نے 8 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 93 رنز بنائے۔
• سلوی سٹرائکرز نے ہدف صرف 5 اوورز میں 2 وکٹوں پر حاصل کر لیا۔
 مین آف دی میچ: حیدر (سلوی سٹرائکرز) بہترین بیٹنگ اور باؤلنگ پر)
سلوی سٹرائکرز نے شاندار کارکردگی کے ساتھ چیمپئن ٹرافی اپنے نام کی۔
*اختتامی تقریب*
تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن سے ہوا جسے بدر اخلاق نے نہایت خوبصورت انداز میں پیش کیا۔
اس موقع پر یوتھ ونگ کی ٹیم، کھلاڑیوں، میڈیا اور شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔
• نوید پاشا (صدر یوتھ ونگ IEC):
کھلاڑیوں کو فیئر پلے، اتحاد اور بھائی چارے کے ساتھ کھیل مکمل کرنے پر مبارک باد دی۔
• مہمان خصوصی: الشیخ محمد علی (وزارہ اوقاف/مسجد کبیر نمائندہ):
پاکستانی کمیونٹی کی قانون پسندی اور مثبت کردار کو سراہا۔
• خصوصی خطاب جاوید اقبال (نائب صدر IEC):
یوتھ ونگ کی ٹیم کو کامیاب ایونٹ پر مبارک باد دی اور اتحاد و یگانگت کا پیغام دیا۔
*اعزازات*:
• چیمپئن ٹرافی — سلوی سٹرائکرز
• رنر اپ — ٹیلی رینجرز
• مین آف دی میچ ایوارڈز
• بہترین بلے باز / بہترین باؤلر میڈلز
• خاص شیلڈ:
عبدالله شریف اور فیصل کیانی — ایونٹ کو کامیابی سے منظم کرنے پر
• ایمپائرز، اسکوررز، میڈیا ٹیم اور یوتھ ونگ کے تمام معاون ممبران کو سرٹیفکیٹس
خصوصی سرٹیفکیٹ میڈیا ٹیم کے محمد علی کو دیا گیا جنہوں نے لائیو کوریج کے ذریعے ایونٹ کو عالمی سطح پر پہنچایا۔
*مقصد اور پیغام*
اس ٹورنامنٹ کا بنیادی مقصد نوجوانوں کو مثبت اور صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا، ان میں ٹیم ورک، نظم و ضبط، باہمی بھائی چارے اور اتحاد کو فروغ دینا تھا۔
یوتھ ونگ IEC کویت نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ وہ کمیونٹی کے نوجوانوں کی رہنمائی، مثبت سرگرمیوں اور مضبوط تنظیمی کردار کے لیے پرعزم ہے۔
انتظامات اور خدمات
یوتھ ونگ کے رضاکار نوجوانوں نے شاندار انتظامات کیے۔ گراؤنڈ کی حدود پر عرفان احمد، طارق، زبیر ، مبین جاوید ، حمزہ چشتی ، بدر چشتی اور تحسین جاوید مستعدی سے بال واپس لانے کے فرائض انجام دیتے رہے۔
اسی طرح ابراہیم ہنجرا، سکندر اعظم اور زبیر علی نے کھلاڑیوں اور مہمانوں کو چائے اور پانی پیش کر کے خدمت کا خوبصورت مظاہرہ کیا۔
ایمپائرنگ کے فرائض عابد اسلام ، نوید افضل، ساجد ندیم ، رفاقت علی اور زاہد نسیم نے نہایت خوش اسلوبی سے انجام دیے۔اسکورنگ زاہد اقبال نے کی جبکہ عبداللہ شریف کی پرجوش کمنٹری نے میچ کے ماحول کو مزید دلچسپ بنا دیا۔
خصوصی شرکت :
میچز میں اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت کے سینیئر زمہدران جن میں صدف علی صدف ، نثار احمد ، عبدالغفار ، سیف الله ، اول خان ، عادل بٹ ، سکندر چشتی ، عثمان اشرف ، جاوید صدیقی اور جاوید شاد نے خصوصی شرکت کی۔
انہوں نے تمام ٹیموں سے ملاقات کی، کھلاڑیوں کو نصیحت و حوصلہ افزائی کے کلمات کہے، اور مین آف دی میچ اور وونر کھلاڑیوں کو ٹرافیاں ،
شیلڈز اور میڈلز بھی پیش کیں۔
ناشتہ :
میچز کے دوران یوتھ ونگ کے عابد بھائی نے مزیدار حلیم ، حلوہ کے ناشتے کا انتظام کیا اور گرما گرم چائے سے حاضرین کی تواضع کی۔اس بہترین انتظام سے 100 سے زائد دوست مستفید ہوئے، جو عابد بھائی کی محنت، خلوص اور یوتھ ونگ کے جذبۂ خدمت کا عملی ثبوت ہے
 اختتام
ایونٹ کا اختتام اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کے جنرل سیکریٹری اطہر مخدوم کی پُراثر دعا کے ساتھ ہوا۔
ایونٹ IEC میڈیا ٹیم نے پیشہ ورانہ انداز میں لائیو کوریج کی۔